سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر کی سطح پرآگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 98851 روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 1380 روپے ہوگئی۔