بھارت کے مقبول ترین شو بگ باس کا نیا سیزن اکتوبر میں آن ائیر ہوگا

بھارت کے مقبول ترین شو بگ باس کا سیز ن 14 اکتوبر میں آن ائیر ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائر س کی وجہ سے یہ کہا گیا تھا کہ اس بار بگ باس نشر نہیں کیا جا سکے گا ۔ بگ باس کے تیرہ سیزن نشر ہو چکے ہیں ۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان ایک قسط کا پندرہ کروڑ روپے لیتے آئے ہیں تاہم اس بار یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان اس بارے ایک قسط کا بیس کروڑ روپے وصول کریں گے ۔ نڈیا ٹائمز نے بتایا ہے کہ سلمان خان اور پروڈیوسرز کے مابین 3 ماہ کے اس سیزن کا معاہدہ ساڑھے 4 ارب بھارتی روپے میں طے پایا ہے ۔