پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ میں ثانوی کردار کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ زارا نور نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم میں انہیں انتہائی ثانوی کردار کی پیشکش کی جارہی تھی جو میرے لئے مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کے مقابلے میں بہت ہی ثانوی تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میرے خیال میں کسی بھی اداکار کو ایسا کوئی بھی کردار ادا نہیں کرنا چاہئے جس میں آپ دکھائی ہی نہ دیں اور نہ ہی اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے زیادہ مواقع ملیں۔