وقار یونس کی سڈنی آمد، 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد سڈنی پہنچ گئے، جہاں وہ نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ دوررہ انگلینڈ کے بعد بولنگ کوچ وقار یونس سڈنی پہنچے، جہاں گھر جانے سے قبل بولنگ کوچ کو 14 روزہ ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔ وقار یونس کو نیوساؤتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق ہوٹل میں ہی قیام کرنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی وجہ سے وقار یونس سات ہفتوں کے بعد فیملی سے ملنے سڈنی پہنچے ہیں۔ ان کی اہلیہ فریال وقار نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک روز گزر گیا، آپ قریب آکر بھی بہت دور ہیں۔