معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری کورونا کا شکار

معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے اپنے قریبی دوست ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا سے نبردآزما ہیں۔ فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعا، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔