حمزہ عباسی کی نومولود بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی حمزہ عباسی کے نومولود بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے والد اور بیٹے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ماسک پہنے حمزہ عباسی نے بیٹے مصطفی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔