اتحاد ایئرویز نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی، کورونا کے باعث ستمبر تا دسمبر تک 10 فیصد کٹوتی کا عمل جاری رہے گا، اگست تک تنخواہوں میں 25 سے 50 فیصد تک کٹوتی کی جاتی رہی تھی۔ ترجمان اتحاد ایئرویز نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کووڈ19 وباء کے باعث اتحاد ایئر ویز کو پہلی ششماہی میں 758 ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے، کیونکہ حکومتوں نے فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث ہزاروں کو ملازمین کی بھی کمی کردی گئی تھی۔اسی طرح اتحاد ایئرویز نے بھی اپنے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی تھی۔ اگست تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 تا 50 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔ لیکن اب تنخواہوں میں کٹوتی پر نظرثانی کی گئی ہے، جس پر رواں سال کے آخر تک کٹوتی کا عمل جاری رہے گا۔