ایپل نے رواں ماہ آئی فون 12 متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

اسمارٹ فونز بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے رواں ماہ آئی فون 12 متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ آئی فون 12 براہ راست نشر ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروایا جائے گا، ممکنہ طور پر آئی فون کے چار نئے ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکہ کی معروف ترین کمپنی ایپل نے رواں ماہ آئی فون 12 متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 12 ممکنہ طور پر 15 ستمبر کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر آئی فون 12 کے چار ماڈلز متعارف کروائے جا سکتے ہیں جن میں آئی فون 12، آئی فون 12 میکس، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر آئی فون کا نیا ماڈل ستمبر کی بجائے اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے اسمارٹ فون کو رواں ماہ ہی 15 ستمبر کو متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔