دفاعی چمپئن ایشلے بارٹی نے گرینڈ سلم ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار اور فرنچ اوپن کی دفاعی چمپئن ایشلے بارٹی نے گرینڈ سلم ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اسٹار نے کورونا وائرس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹینس اسٹار کے مطابق صحت اور فیملی پہلی ترجیح ہے اور اس کو سامنے رکھتے ہوئے یورپ کاسفر نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔فرنچ اوپن کے مقابلے ستائیس ستمبر سے گیارہ اکتوبر تک شیڈول ہیں، ایشلے نے اس سے پہلے کویڈ کی وجہ سے یوایس اوپن میں بھی شرکت نہیں کی۔