نومی اوساکا نے ہر میچ میں مختلف فیس ماسک پہن کر نسلی تعصب اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا دی

سابق عالمی نمبر ون جاپان کی نومی اوساکا نے یو ایس اوپن کے اپنے ہر میچ میں مختلف فیس ماسک پہن کر امریکا میں جاری نسلی تعصب اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا دی۔نومی اوساکا اس وقت یو ایس اوپن میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ سابق عالمی نمبر ون اور دو بار گرینڈ سلم چمپئن نومی اوساکا کے فیس ماسک پر ان سیاہ فاموں کے نام درج ہیں جو نسلی تعصب کا نشانہ بنے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نومی اوساکا سیاہ فام شہری جیک بلیک پر فائرنگ کے خلاف بطور احتجاج ڈبلیو ٹی اے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے سیمی فائنل سے دست بردار بھی ہو چکی ہیں۔