مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 97308 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1360 روپے مستحکم رہی۔