روایتی پہاڑی لباس میں ملبوس سعودی طالب علم کی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

سعودی عرب میں ایک طالب علم کی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی تصویر نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فوٹو گرافر حسن ھروبی ایک پہاڑی علاقے میں کھلے مقام پر روایتی پہاڑی لباس پہن کر تصویر بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی یہ تصویر اتنی تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی کہ خود اسے بھی اپنی اس تصویرکی اتنی غیرمعمولی پذیرائی کا یقین نہیں آ رہا۔اس تصوری میں ھروبی ایک کھلے مقام پر اپنا لیپ ٹاپ آن کررکھا ہے جس میں وہ اپنا اسکول کا سبق یاد کر رہا ہے۔ حسن ھروبی نے کہا کہ اسے سیلفیاں اور اپنی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پسند ہے اور اس کی تصاویر کو اکثر غیرمعمولی پذیرائی ملتی ہے مگر اس کی روایتی پہاڑی لباس والی تصویر کو جو پذیرائی ملی ہے اس نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔