سرفراز احمد نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے کیوں انکار کیا تھا، تفصیلات منظر عام پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ، یونس خان کے سمجھانے اور مصباح الحق کی یقین دہانی پر میچ کھیلنے پر رضامند ہوئے۔ چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا تھا ان کے تحفظات تھے، اگر وہ بھی سرفراز احمد کی جگہ ہوتے تو یہی کرتے۔انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد کے خدشات دور کرنے کی ضرورت تھی، جو ہم نے دور کردئے ہیں