اداکارہ ثناء جاوید نے اداکاری کی دُنیا کے بعد انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرلیا

معروف اور باصلاحیت اداکارہ ثناء جاوید نے اداکاری کی دُنیا کے بعد انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد ثناء جاوید بھی اُن نامور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔ ثناء جاوید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ زیادہ تر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں اِس کے علاوہ ثناء جاوید بعض اوقات موقع کی مناسبت سے بھی اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔