مرید عباس قتل کیس، ملزم سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

نجی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس کا اہم ملزم عادل زمان سپریم کورٹ آف پاکستان سے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کر تے ہوئے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ عدالتِ عظمیٰ کا اپنے حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 4 گواہ موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم جائے وقوع پر موجود تھا۔