ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے معدے سے نوٹوں کے بنڈل نکال لیے

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مصری شہری کے معدے سے نوٹوں کے بنڈل نکال لیے۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص کو معدے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیا تو حیران رہ گئے کیونکہ مریض کے معدے میں کوئی غیر معمولی چیز موجود تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریض کے معدے میں ہزاروں مصری پاونڈ بنڈل کی صورت میں موجود تھے۔ ایکسرے کے بعد مریض نے ڈاکٹروں کے سوال کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے نوٹوں کے بنڈل وقفے وقفے سے نگل لیے تھے۔ مصری ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ خدشہ تھا کہ معدے میں موجود نوٹ نظام ہضم کو متاثر کرسکتے ہیں جس سے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔