پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حریم فاروق نے ملکہ ترنم نور جہاں کو مشہور پنجابی گانے ’مُنڈیا سیالکوٹیا‘ کی لپ سنکنگ کر کے خراج تحسین پیش کیا، اداکارہ کا کسی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ منفرد انداز سب ہی کو بھا گیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بلیک اینڈ وائٹ تھیم میں گزرے وقتوں کا انداز اپنائے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ملکہ ترنم کے گانے کے بول بول رہی ہیں۔ اپنی ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا اور اپنے ماضی میں میوزک سے جڑے جذبات کا اظہار کیا اور بچپن کی یادیں تازہ کیں۔ حریم نے لکھا کہ انہیں آج بھی بچپن کی دلکش یادوں میں سے ایک واقعہ ایسے یاد ہے جسے یہ کل کا ہی واقعہ ہو۔
View this post on InstagramA post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on