پاکستانی نوجوان کہ امریکی خاتون سے شادی، فیس بک کی دوستی ازدواجی رشتے میں بدل گئی

فیس بک کی دوستی ازدواجی رشتے میں بدل گئی، پاکستانی نوجوان نے 55 سالہ امریکی خاتون سے شادی رچا لی۔ امریکہ کی گرین کارڈ ہولدڑ خاتون فیصل آباد کے 27 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار سات سمندر پار سے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکن شہری 55 سالہ خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر سات سمندر پار سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ خاتون امریکہ کی گرین کارڈ ہولڈر ہے جس نے پاکستان پہنچتے ہی سب پہلے اسلام قبول کیا ہے اور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا ہے۔ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا کے رہائشی 27 سالہ شہزاد احمد خان سے محبت کی شادی رچالی ہے۔ نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے کے بعد نو بیاہتا جوڑا بے حد خوش دکھائی دے رہا ہے جس کا اظہار زبانی کلامی بھی کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے خوشیوں بھرے موقع پر نہ صرف شادی شدہ جوڑا اور اہل خانہ خوش ہیں بلکہ اہل علاقہ بھی بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں، خاص طور پر اہل محلہ کی جانب سے شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ دلہے میاں کے دوست احباب بھی مبارکباد دینے میں پیش پیش ہیں اور خوب خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شادی جیسی زندگی کی اہم خوشی کے موقع پردولہے میاں نے بتایا کہ ان کی امریکی خاتون کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی۔ شہزاد احمد خان نے بتایا کہ عائشہ سات سمندر پار سے یہاں ہمارے پاس فیصل آباد میں آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد احمد خان نے بتایا ہے کہ اس نے عائشہ سے نکاح کر لیا ہے اور وہ دونوں بےحد خوش ہیں۔