کنگنا رناوت کو ان کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات توڑنے پر پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات توڑنے پر پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔بمبئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا غیر قانونی تعمیرات پر بھی پاکستان کو نہ بھولیں۔ انہوں نے بی ایم سی کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئرز کیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔کنگنا رناوت کو ایسے موقع پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر بھارتی صارفین کی جانب سے ہی
شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے قتل کی دھمکیوں پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ہائی الرٹ سکیورٹی فراہم کی تھی ۔ حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر

پی ایف)سکیورٹی کور فراہم کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کنگنا کو وائے پلس کور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا جو صرف مخصوص افراد کو فراہم کی جاتی ہے جیسے بھارتی چیف جسٹس اور کانگریس اراکین وغیرہ کو دی جاتی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وائے پلس سکیورٹی اب تک صرف 15 افراد کو دی جا رہی ہے تاہم اگر کنگنا رناوت بھی اس وائے پلس کور کا انتخاب کرتی ہیں تو وہ بھی مخصوص سکیورٹی حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہوجائیں گی۔