آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری،بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم

آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نمبر ون بیٹسمین بن گئے، بابر اعظم کو اڑھائی سال بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم ہونا پڑا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ جاری کی گئی۔ رینکنگ کے مطابا انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں 4 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، دیگر ٹاپ10 بیٹسمینوں میں بالترتیب ایرون فنچ، لوکیش راہول، کولن منرو، گلین میکسویل، حضرت زازئی، ایون لیوس، ویرات کوہلی اور ایون مورگن شامل ہیں دوسری جانب بولرزمیں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹاپ 10 بولرز میں بالترتیب راشد خان، مجیب الرحمن، ایشٹن اگار، تبریز شمسی، ایڈم زمپا،مچل سینٹنر، ہارون رشید، عماد وسیم شاداب خان اور کین رچرڈز شامل ہیں۔