اداکار سمیع خان پہلی بار سنبل اقبال کے ساتھ ڈرامہ دلہن میں دکھائی دیں گے

اداکار سمیع خان پہلی بار سنبل اقبال کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’دلہن‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والا ڈرامہ سیریل’’دلہن‘‘ میں سمیع خان (میکال) اور سنبل اقبال(امل) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی عکسبندی آخری مراحل میں ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی۔ سمیع خان ڈرامہ سیریل’’سراب‘‘ میں سونیا حسین کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔