حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ کے منصوبے کا آغاز

حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ سے زائرین کو سہولت ہوگی۔سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو بہترسے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیئے ہوئے ہے۔ دروازوں پر نمبروں کی تنصیب کے موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ کے علاوہ انتظامیہ کے سکریٹری احمد بن محمد المنصوری اور منصوبوں کے شعبوں کے سکریٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی بھی موجود ہیں۔