پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ پی آئی اے کی پرواز کینسر کی مریضہ کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باکمال لوگ لاجواب سروس پی آئی اے کی پرواز کینسر کی مریضہ کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے شعبہ ٹی جی ایس کی غفلت کے باعث پرواز کینسر کی مریضہ کو چھوڑ کر دوحا روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کینسر کی مریضہ ایمبولفٹر ڈرائیور کی غفلت سے طیارے تک نہ پہنچ سکی اور پرواز مریضہ کو چھوڑ کر دوحا روانہ ہوگئی۔مریضہ کے دستاویزات اور ادویات بھی چلی گئیں ، فیملی بھی روانہ ہوگئی اور مریضہ ایئرپورٹ پر رہ گئیں۔کینسر کی مریضہ مسافر نے پی کے 287 سے دوحہ روانہ ہونا تھا تاہم ایمبولفٹر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے طیارے تک نہ پہنچ سکی، مریضہ کوفیملی کے ہمراہ دوحہ جاناتھا۔پرواز میں سوار نہ کرانے پر خاتون مسافر نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر احتجاج کیا ۔