6 شادیاں کرنے والی بہن کا قاتل بھائی نکلا، قتل کر کے کہاں دفنایا تفصیلات منظر عام پر

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کر دیا۔ چٹھے شوہر نے بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تو دورانِ تفتیش قتل کا انکشاف ہوا۔ سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے اغواء کا 17 اگست 2020ء کو تھانہ صدر میں اس کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے مقدمہ درج کروایا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہو گئی۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اہلِ خانہ بتاتے ہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللّٰہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشافات کرتا ہی چلا گیا۔

جواب دیں