کورونا چائلڈ کیئر جانے والے بچوں سے والدین میں منتقل ہونے کا انکشاف

امریکا میں کورونا وائرس چائلڈ کیئر ادارے جانے والے بچوں سے والدین میں منتقل ہونے کی رپورٹ منظرعام پرآگئی۔ امریکی ریاست یوٹاہ کے 3چائلڈکیئر اداروں کے 12بچے والدین اور دیگر بہن بھائیوں میں کوروناوائرس منتقلی کا سبب بنے۔ امریکی ادارےسی ڈی سی کی رپورٹ کےمطابق 8ماہ کے بچے کی جانب سے والدین میں کوروناوائرس منتقلی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رپورٹ کےمطابق کوروناوائرس علامات ظاہرہوئے بغیر بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پرانی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ 10یااس سے زیادہ عمر کے بچے ہی کورونا وائرس منتقلی کا سبب بن سکتےہیں۔