اوکاڑہ،مالک مکان نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک کر بری طرح جھلسا دیا

اوکاڑہ(ملک ظفر)اوکاڑہ مالک مکان نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا خاتون بری طرح جھلس گئی مالک مکان کرایہ دار خاتون کے بجلی میٹر سے مبینہ طور پر چوری اپنا ائرکنڈیشنز چلاتا تھا جس سے تلخ کلامی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ چوہدری کالونی اوکاڑہ میں فرزانہ بی بی خاتون نے مالک مکان ناظم علی شاہ سے کرایہ پر مکان حاصل کررکھا جہاں وہ اپنے بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی گذشتہ روز سیڑھیاں اترتی فرزانہ بی بی پرمالک مکان نے کمرپر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جس کے جسم کا بیس فیصد حصہ تیزاب پڑنے سے جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زیر علاج ہے فرزانہ بی بی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مالک مکان ناظم علی شاہ اس کے میٹر سے بجلی چوری کرکے اپنا ائر کنڈیشنز چلاتا تھا اور مالک مکان نے ان سے ادھار پیسے بھی لے رکھے جب فرزانہ بی بی نے بجلی چوری کرنے سے منع کیا تو مالک مکان نے اسے مکان خالی کرنے کا کہہ دیا اور اس سے ادھار لی گئی رقعم بھی واپس دینے سے انکاری کردی اور مشتعل ہوکر مجھ پر تیزاب پھینک دیا پولیس تھانہ اے ڈویژن نے تفشیش شروع کردی ہے بعداز تفشیش اصل حقائق سامنے آئینگے۔

جواب دیں