اوکاڑہ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

اوکاڑہ(ملک ظفر)اوکاڑہ دو ڈاکوﺅں کی رکشہ سوار باپ بیٹے کو لوٹنے کی کوشش باپ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے باپ کو شدید زخمی کردیا ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ڈی پی او اوکاڑہ نے سخت نوٹس لے لیا بتایا گیا ہے کہ چک نمبر44/2-Lاوکاڑہ کا رہائشی محمد قاسم ولد غلام محمد اپنے بیٹے کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہو کر اوکاڑہ شہر سے سودا سلف خریدنے جارہا تھا کہ جیسے ہی وہ تھانہ صدر کی حدود انڈرپاس چک نمبر52/2-Lکے قریب پہنچے تو دو مسلح آتشیں اسلحہ ڈاکوﺅں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور انہیں لوٹنے کی کوشش کرنے لگے جس پر باپ نے ڈاکوﺅں کے ساتھ مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر باپ شدیدزخمی ہوگیا جب کہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو ہدایات کی ڈاکوﺅں کو جلد ازجلد گرفتار کیاجائے۔