اوکاڑہ، پولیس تھانہ ستگھرہ نے گاﺅں کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی

اوکاڑہ(ملک ظفر)پولیس تھانہ ستگھرہ نے ایک گاﺅں کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے بتایا گیا ہے کہ رہگیروں نے چک نمبر10/1-Rکے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر پولیس تھانہ ستگھرہ کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ ستگھرہ نے آکر نعش کو برآمد کیا ضروری کاروائی کے بعد نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس نامعلوم شخص کے ورثاءکی تلاش کررہی ہے بعداز تفشیش نامعلوم شخص کی موت کے بارے میںاصل حقائق سامنے آئینگے

جواب دیں