اوکاڑہ بائی پاس پر نامعلوم گاڑی نے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم کو کچل ڈالا، ملازم موقع پر ہی جاں بحق

اوکاڑہ(ملک ظفر سے) اوکاڑہ بائی پاس پر نامعلوم گاڑی نے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم کو کچل ڈالا جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کا ریٹائرڈ ملازم غلام قادر اوکاڑہ بائی پاس پر جارہا تھا کہ کوئی نامعلوم گاڑی اسے کچل کر فرار ہوگئی مرنے والے ریٹائرڈ ملازم کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش اس کے بیٹے فدااحمد کے حوالے کردی گئی۔