موٹروے کیس، ملزمان کی تصاویر جاری، پولیس رابطہ نمبرز پبلک

پنجاب پولیس نے موٹروے کیس میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے فون نمبرز بھی جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ پر موٹروے کیس میں ملوث ملزمان عابد علی اور وقار الحسن کی تصاویر اور ان کے شناختی کارڈ کا عکس جاری کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں مطلوب ہیں، اگر کسی کے پاس دونوں سے متعلق معلومات ہیں تو15 پر اطلاع دیں۔ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25, 25لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کہانیاں نہ سنائی جائیں سانحہ موٹروے کے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس سانحے کے بعد وزیرمواصلات مراد سعید لاپتہ ہیں۔ ویسے تو حکومت مخالفین کے خلاف بیان بازی کرنے میں آپے سے نکل جاتے ہیں مگر یہ واقعہ ان کی وزارت کے محکمے میں رونما ہوا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ موٹروے پر سفر کے لئے پیسے تو لئے جاتے ہیں مگر سفر کرنے والوں کی حفاظت کا انتظام کیوں نہیں کیا جاتا؟ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نالائق وزیر مواصلات مراد سعید کو چاہیے تھا کہ میڈیا پر آکر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے مگر وہ چوروں کی طرح چھپے ہوئے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ نالائق مراد سعید کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قوم متاثرہ خاتون اوران کے خاندان سے انصاف چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کہانیاں نہ سنائیں۔ جو وزیراعلیٰ غیرذمے دار سی سی پی او کو نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی ان کی بدزبانی پر کارروائی کرسکتا ہے وہ قانون کی رٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں؟
اطلاع دینے کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں

سی سی پی او لاہور آفس:04299203524 04299203941 موبائل :03065210000 ۔۔۔۔ ڈی آئی جی انویسی گیشن لاہور آفس:04299201904 04299200214 موبائل :03008296333

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور آفس:04299203838 04299200190 موبائل:03068419999