کویت کے امیر کا علاج جاری اور ان کی طبیعت مستحکم ہے

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ اس بات کا اعلان امیر کویت کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے۔دفتر نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ امیرِ کویت کی صحت کے حوالے سے معلومات اور خبروں کیسرکاری ذرائع سے تصدیق کر لیا کریں۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر کویت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے گردش میں آنے والی بے بنیاد خبروں کے جواب میں امیرِ کویت کے دفتر کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے واضح کیا کہ وہ نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ شیخ مشعل نے تمام لوگوں کو ملک کے امیر صباح الاحمد الصباح کی صحت کے حوالے سے اطمینان دلایا ہ اور بتایا کہ امیر کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت بہت بہتر ہے۔امیر کویت کے دفتر نے زور دیا کہ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ بیان کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت امیر کویت کو جلد از جلد مکمل صحت اور عافیت سے نوازے۔

جواب دیں