سانحہ موٹروے، میں خود اس طرح کے سانحہ و کرب سے گزری ہوں، مجھے دکھ کا اندازہ ہے

معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے موٹر وے پرخاتون کی عصمت دری کے ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبر ت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے ۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ خاتون کی عصمت دری کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں امن کے دشمنوں کی دفعات شامل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اس طرح کے سانحہ اور کرب سے گزری ہوئی ہیں اس لئے مجھے اس دکھ کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا دی گئی ہوتی تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ستارہ بیگ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت ہی اتنی مظلوم کیوں ہے اور اب ہمیں سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا بصور ت دیگر معاشرے میں آنے والا بیگاڑ اچھی خبر نہیں دے رہا۔

جواب دیں