سونے کی قیمت میں کمی

ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے 97 ہزار 737 روپے ہو گئی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالرمہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔