صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے۔ کافی عرصے سے ڈراما انڈسٹری سے دور رہنے والی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے تاہم اُن کی جانب سے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ اِس سے قبل صنم بلوچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں لیکن اُس کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔

جواب دیں