مری ایکسپریس وے، کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوان حراست میں

مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ موٹر وےپولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی میں سوار 5 نوجوان اُن کی گاڑی کا پیچھا کررہے اور انہیں تنگ کر رہے ہیں۔ موٹر وے پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیاہے۔ نوجوانوں کو تفتیش کے بعد ٹریٹ چوکی سے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔