کراچی، کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد کا درجہ حرارت کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہلکی ہواؤں میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے ۔

جواب دیں