سوتیلے باپ نے 17 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر اہلِ محلہ نے پولیس کو بلا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ دھلے کے علاقے میں پیش آیا۔ 17 سال کی مذکورہ لڑکی کے والد کےانتقال کے بعد اس کی ماں نےملزم گلزار سے شادی کر لی تھی۔ ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔