کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی، ایک ہلاک5 زخمی

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گرگئی۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے علقے لیاری میں تانگہ اسٹینڈ اور کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سےایک شخص کی لاش جبکہ 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا تاہم اب بھی ملبے تلے کئی افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے ، جنہیں نکالنے کیلئے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں علاقہ مکین بھی ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی شرقی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاون کے قریب رہائشی عمارت گرگئی ، عمارت چار سے 5منزلہ تھی ۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد زندہ نکالا گیا ۔ پاک فوج کے اہلکار امدادی کارروائیوں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔عمارت گرنے سے ساتھ کی عمارت کوبھی نقصان پہنچا اور جائے حادثہ پردائیں اور بائیں جانب کی عمارتیں بھی مخدوش ہوگئیں۔ زمین بوس ہونیوالی عمارت کی زمین کے نقشے سے ظاہر ہوتاہے کہ عمارت غیرقانونی ہونے کے باوجود ایس بی سی اے نے کوئی ایکشن نہ لیا ۔ ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رفاعی پلاٹ 22596 اسکوائر یارڈ پر مشتمل تھا، یہ رفاعی پلاٹ پلے گراؤنڈ تھا، رفاعی پلاٹ کے نقشے کے مطابق ایک حصے پرغیرقانونی تعمیرات تھیں، پلے گراؤنڈ کے حصے پراور بھی غیر قانونی تعمیرات ہیں۔

جواب دیں