نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف 110 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کر دی

نیب لاہور نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نبننے والے 110 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کر دی۔شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں کون کون گواہی دے گا، نیب نے 110 گواہوں کی فہرست تیار کر کے عدالت میں پیش کر دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیب کے گواہوں میں مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر، پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔ نیب کے گواہوں میں نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹراور انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔نشہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی، یاسر مشتاق، شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7 ارب 35 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

جواب دیں