ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخو، بالائی سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ میں بارش ہوئی۔ سندھ میں مٹھی 42 ،ڈپلو21، اسلام کوٹ 05، پڈعیدن 03 اور چھور کے مقام پر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43، سبی 42 ،بہاولنگر ، اوکاڑہ ، بہاولپور اور نورپورتھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں