ملزم وقار الحسن کی والدہ کا بیان بھی سامنے آ گیا

موٹر وے سانحہ میں خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ملزم وقار الحسن کی والدہ کا بیان بھی سامنے آ گیاہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک میرا بیٹا بیمار ہے جبکہ دوسرا بیٹا وقار ہے اسے جب اس واقعے کا پتہ چلا تو اس نے کہا کہ میں خود پیش ہو رہا ہوں۔ وقار کی والدہ نے مزید کہا کہ میرے بیٹے نمازیپرہیزگار ہیں ان کی زندگی بخش دی جائے، انہوں نے کہاکہ اگر میرے بیٹے میں کوئی عیب ہوتا تو وہ خود پیش ہی نہ ہوتا۔ وقار کی والدہ کا کہنا تھا کہ قلعہ ستار شاہ میں ان کے بیٹے کی موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے، اس کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔ وقار الحسن کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

جواب دیں