نیب کو سہیل انور سیال کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سہیل انور سیال اور ان کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا گیا ہے۔ سہیل انور سیال کی جانب سے اپنے گھروں پر نیب چھاپوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست کی سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی۔ اس دوران درخواست گزار سہیل انور سیال کی جانب سے مؤقف میں کہا گیا کہ میں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ضمانت پر ہونے کے باوجود نیب مسلسل گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، نیب کو گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ سہیل انور سیال کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ جسٹس کے کے آغا نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے، نیب کسی کے گھر جا کر بلا جواز خواتین کو ہراساں نہیں کرسکتا۔ جسٹس کے کے آغا نے مزید کہا کہ نیب اہلکاروں کو چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ لینی چاہیں ۔

جواب دیں