بیمار ماں کی دوائی لیجانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

فیصل آباد میں دو افراد نے بیمار والدہ کی دوائی لینےکے بہانے لڑکی کو بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے وہ بھی دوائی لے جائے ۔ زیادتی کا شکار لڑکی جب دوائی لینے گئی تو دونوں ملزمان نے باری باری اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان زبیر اور اصغر نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں