علی ظفر بھی پرائڈ آف پرفارمنس اداکار راشد محمود کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر بھی پرائڈ آف پرفارمنس اداکار راشد محمود کا ساتھ دینے میدان میں آگئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے شمعون عباسی کے سینئر اداکار راشد محمود کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن پُرانے دِنوں کا ایک واقعہ بیان کیا کہ جب اُنہوں نے سرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کیا تھا۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اُنہیں وہ دن یاد ہے جب وہ سرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کرنے گئے تھے اور وہاں اُنہوں نےدیکھا تھا کہ ایک سینئر اور نامور فنکار ادارے سے درخواست کررہا تھا کہ اُن کے کام کی ادائیگی بڑھائی جائے کیونکہ اُس وقت بھی ادارہ اُنہیں انتہائی کم ادائیگی کر رہا تھا۔‘ گلوکار نے لکھا کہ ’یہ سارا منظر دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہم یں اُس وقت تک یہاں کام نہیں کروں کہ جب تک یہ ادارہ اِن معاملات کو ٹھیک کرنے کی منظوری نہیں دے دیتا۔‘ علی ظفر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ہمارے یہاں فنکاروں، اداکاروں، پروڈیوسرز حتیٰ کے صحافی اور دیگر ملازمین کے لیے اپنی ماہانہ وار تنخواہوں کی وقت پر نہ ادائیگی ایک معمول بن گیا ہے۔‘

جواب دیں