رکن پنجاب اسمبلی کے شوہر نے جج کو مکے مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہلے گزرنے کے تنازعہ پر رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر کو مکے مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی ۔ مکوں کی ضر ب سے گاڑی میں بیٹھے جج کی آنکھ اور ہونٹوں پر بھی زخموں کے نشان آ گئے جبکہ بائیں ٹا نگ پربھی چوٹ لگی۔ بتایا جاتا ہےکہ پارلیمنٹ ہائوس ٹریفک سگنل پرگاڑیوں کا آپس میں کراسنگ کی وجہ سے جھگڑا ہوا ہے ۔گاڑی نمبر کے ای 004 جس کو چوہدری خرم چلا رہا تھا دوسری گاڑی نمبر اے او بی 992 کرولا کا جسکو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر چلا رہا تھا۔ دونوں گاڑیاں جب فارن آفس پمپ پر پہنچیں تو چوہدری خرم نے اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج کی گا ڑی کا در وازہ کھول کر جج کو تھپڑ مارے۔ جس وجہ سے ایڈیشنل جج نے اپنا پسٹل نکال کر خرم کے پائوں میں دو/تین گو لیاں چلائیں تاہم حملہ آوروں کو کوئی گو لی نہ لگی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سکریٹریٹ موقع پر پہنچے ہیں اور فریقین کو تھانے منتقل کر دیا گیا ۔سب انسپکٹر عبدالقیوم نے زخمی جج جہا نگیر اعوان سکنہ ایف سیکس ٹو کا پولی کلینک سے طبی معا ئنہ کرا یااور ابتدائی میڈیکو لیگل رپورٹ حا صل کی۔ پولیس نے واقعہ کی فوٹیج بھی حا صل کر لی،تاہم واقعہ کی میڈیا پر کوریج کی وجہ سے دونوں طرف سے را ضی نامہ کروا نے کے لیے بڑی تعداد میں وکلا ء،ججز اور رشتہ دار تھا نے پہنچ گئے اور معا ملہ رفع دفع ہو گیا۔

جواب دیں