تُرک اداکار جلال کے دادا انتقال کرگئے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال کے دادا انتقال کرگئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جلال نے اپنے مرحوم دادا کے ہمراہ اپنی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی جس میں جلال کے دادا اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھے کھڑے مُسکرارہے ہیں۔ انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ’اُن کے دادا مہمد جو کہ اُن کے خاندان کے سب سے بُزرگ شخص تھے وہ اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘ جلال نے اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے اپنے دادا کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔ تُرک اداکار کے دادا کے انتقال پر اُن کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلی تعزیت کی جارہی ہے۔

جواب دیں