شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، دہشت گردکمانڈر احسان اللہ مارا گیا

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے انٹر ڈسٹرکٹ حدود کے قریب واقع شکتو گھیروم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ دہشت گردکمانڈر احسان اللہ عرف احسان سنڑے اور تین دیگر دہشت گرد مارے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے ایک ٹویٹ میں انہوں نے احسان سنڑے جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کاماسٹر مائنڈ تھا کی آئی بی او میں ان کے مارے جانے کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔ احسان سنڑے حال ہی میںشکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں ملوث تھاجس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر (شہید) اور کیپٹن صبیح (شہید) سمیت متعدد فوجیوں اور افسروں کی شہادت ہوئی تھی۔

جواب دیں