بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے

اوکاڑہ (ملک ظفر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کیلئے خطرہ ہیں، کلبھوشن معاملے پر بھارت کا جواب موصول ہوگیا بدقسمتی سے بھارت آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے ،کلبھوشن جادیو کیس میں بھارتی دبا ﺅ پر قانون تبدیل نہیں کرینگے ،بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے ہی تعاون کرنا ہو گا،ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ، شہری آبادیوں پر اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے،انڈیا کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر کا معاملہ سکیورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا یہ معاملہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت کی اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے جاری ایسے بیانات حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے ، ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ حل ہو چکا ہے،انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ، شہری آبادیوں پر اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

جواب دیں