احتساب کا ڈھونگ صرف ہمارے لئے،حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انتقامی کارروائی کر رہی ہے

اوکاڑہ (ملک ظفر) مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد ریاض ایڈوکیٹ نے کہا کہ احتساب کا ڈھونگ صرف ہمارے لئے ہے،حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے ، اپیل سے میاںنواز شریف کی غیر حاضری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،وہ علاج مکمل کرانے کے بعد ہی واپس آئیں گے ،علاج چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونا انسانی تقاضوں کے مطابق ممکن نہیں،نیب کا وجود ہی بدنیتی پر ہے کیونکہ نیب کہہ رہا ہے ہمیں علم نہیںمیاں نواز شریف کہاں ہیں،جب چوہدری نثار جماعت کا حصہ نہیں تو کیسے اے پی سی میں آسکتے ہیں،جماعت میں آجائیں تو دیکھا جاسکتا ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمد ریاض نے کہاکہ پولیٹیکل انجینئرنگ میں عمران خان کابھی ان کا ہاتھ ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے آج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں، اپنی اور اپنی کابینہ کی اربوں کی کرپشن پر عمران صاحب مطمئن ہیں،انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری اور سونامی ٹری کے خلاف چھ انکوائریاں شروع لیکن کسی کو نہیں بلایا جاتا،اصل مجرم بنی گالہ اور وزیر اعظم ہاو ¿س میں بیٹھے ہیں،اپوزیشن بیس تاریخ کو اپنا متفقہ لائحہ عمل بنائے گی، نیب تو اپنے ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتی،یہ سب کچھ حکومت کررہی ہے ،پنجاب میں گڈ گورننس کی پاداش میں پانچ آئی جی تبدیل ہو گئے ، (ن) لیگ ایک فیملی کی طرح ہے۔

جواب دیں