سانحہ موٹروے،اوکاڑہ، النساءویلفیئر کا گورنمنٹ سی ایم آر ہائی سکول چوک میں احتجاج

اوکاڑہ (ملک ظفر) سانحہ موٹروے گجر پورہ کے خلاف النساءویلفیئر ودیگر این جی او نے گورنمنٹ سی ایم آر ہائی سکول چوک میں شدید احتجاج کیا مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اورانہیں پھنسی دینے کامطالبہ کیاہے،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس طرح کے واقعات اوراس میں ملوث ملزمان کو سخت سزائے دلوانا حکومت وقت کی ذمہ دار ی حکومت ایسے واقعات سے برئی و ذمہ نہ ہوسکتی مقررین کاکہناتھاکہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور سڑکوں سے بد فعلی کے واقعات میں اضافہ حکومت کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے،اس طرح کے واقعات سے عوا م عدم تحفظ کاشکار ہوچکے ہیں،حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موزانہ کریں اور قانون سازی کریں۔

جواب دیں